جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ میںطلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیئے 2002ء میں شعبہ کمپیوٹر سائنس قائم کیاگیااور پندرہ کمپیوٹرز پرمشتمل ایک کمپیوٹر لیب بنائی گئی۔طلباء اور اساتذہ کو کمپیوٹر کے ابتدائی کورسز کرائے گے۔
جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کی شروع سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہر شعبہ کے لیے ایسے افراد تیار کیے جائیں جو اس شعبہ میں کام کرسکیں اور اسے ترقی دے سکیں ۔ اسی مقصد کے پیش نظر جامعہ کے طلباء کو کمپیوٹر کی ٹریننگ دی گئی اور انہیں زیادہ سے زیادہ پریکٹس کے لیے وقت دیا گیا۔ اس طرح 2005ء تک جامعہ کے پاس ایسے افراد کی ایک جماعت تیار ہوگئی جو اس شعبہ کو چلانے کی صلاحیت رکھتی تھی ۔ 2010ء میں کمپیوٹر لیب کو نئی خوبصورت ٹیبلز، ہائی سپیڈ کمپیوٹرز ،انٹرنیٹ ،لوکل نیٹ ورکنگ اور ملٹی میڈیا پروجیکٹر جیسے جدیدآلات سے آراستہ کیاگیا۔کمپیوٹر اورملٹی میڈیا پروجیکٹرکوتدریسی معاون کے طور پر استعمال کیا جاتاہے۔
اس شعبہ میں طلباء کو مندرجہ ذیل کمپیوٹر کورس کرائے جاتے ہیں ۔
(۱) ابتدائی کمپیوٹر آپریٹنگ (٢) اردو،عربی ، انگریزی کمپوزنگ
(۳) انٹرنیٹ کا استعمال (٤) اسلامک سوفٹ وئیرز کا استعمال
(۵) ایم ایس آفس کااستعمال
اب تک 94طلباء کمپیوٹر سائنس کے ساتھ میٹرک کر چکے ہیں۔جبکہ 270طلباء کمپیوٹرآپریٹنگ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں ۔